رُسوا رہتا ہوں


رُسوا رہتا ہوں
Hussain


کبھی جو سٙچ کہوں تو رُسوا رہتا ہوں
تو میں جھوٹ کہہ کے چُھپا رہتا ہوں

مجبوریاں، تنہائیاں، رسوائیاں
یہ میں کِن مصائب سے گِھرا رہتا ہوں ؟

 ہے شوقِ تنہائی یا آزمائش ہے میری
 کہ میں اکثر ہی جُدا جُدا رہتا ہوں

اپنے آپ میں ہی مٙست و مگن رہ کر
اٙوروں کے میں آلام سے بچا رہتا ہوں

کِسی سوچ میں ڈوب کر پھر غرق ہونا
میں اِسی مرض میں باخُدا رہتا ہوں

Comments

Post a Comment