مجھے اب ڈر نہیں لگتا


مجھے اب ڈر نہیں لگتا
  ~محمد حسین~   

بچپن سے سُنتے آئے ہیں 
کہ انسان بھی ہم کو ڈٙستے ہیں 
کب مانتے تھے اِس بات کو ہم 
کہ انسان تو فٙقط ہستے ہیں 
مسکراتے ہیں،ہساتے ہیں 
مگر اب مان گیا ہوں میں
حقیقت جان گیا ہوں میں 
کہ اِن جِنّوں اور ازدہوں سے 
مجھے اب ڈر نہیں لگتا 
نہیں خطرہ مجھے اُن سے 
کہ اب لوگوں سے ڈرتا ہوں 
کہیں یہ ڈٙس ہی نا جائیں 
کہیں دھوکہ نا دے جائیں 
یہ بے وفا نا ہو جائیں 
کہ اب حیوانوں کے سبھی کام 
ہم لوگوں نے پکڑے ہیں 
اب ہمیں ہم ہی سے خطرے ہیں

Comments

Post a Comment